پی ایس ایف تعلیمی اداروں میں طلباء کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ٬ْ عباد مجید

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:33

چارسدہ۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی خان کی قیادت میں متحد ہے۔ پی ایس ایف طلباء کی واحد تنظیم ہے جو تعلیمی اداروں میں طلباء کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے اور تعلیمی اداروں میں پرا من تعلیمی ماحول چاہتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کامرس کالج چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت عباد مجید منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دیگر عہدیدار ثمین گل ٬ فیصل حبیب ٬ وہاب علی اور دیگر نے بھی شر کت کی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے عباد مجید ٬ شازیب اور دیگر نے کہا کہ وہ آرگنائزیشن کمیٹی کے شانہ بشانہ ہونگے اور ضلع بھر میں تمام سرکاری کالجوں میں پر امن طریقے سے ممبر سازی کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان اور ایمل ولی خان کی قیادت میں متحد ہے اور پارٹی کاز کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔