پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کی گنجائش نہیں ٬ کارکنان مل کر سازشی عناصر کے عزائم کو خاک میں ملائیں دیگر سیاسی جماعتیں پی ٹی ائی کی مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں

تحریک انصاف کے ضلعی صدر افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے ضلعی صدر ڈیڈک چیئر مین ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں انتشار پھیلانے والوں کی گنجائش نہیں ۔ کارکنان مل کر سازشی عناصر کے عزائم کو خاک میں ملائیں دیگر سیاسی جماعتیں پی ٹی ائی کے مقبولیت سے خائف ہو کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر ائیں ہیں۔ ہمارا دستور ائین اور ویژن نئی ریاست کی نوید ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے کونسلر زرشاد خان کے حجرے پر پی کے 28کے محمد خطاب بادشاہ ٬ ولایت خان اور تاجبر شاہ کے مابین سیاسی اختلافات کے خاتمے اور صلح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ پی کے 28تحریک انصاف میں گروپ بندی کی وجہ سے دراڑ پڑ چکی تھی۔ جس کی وجہ سے پارٹی دو دہڑوں میں تقسیم ہوچکی تھی ۔

(جاری ہے)

تاہم جرگہ ممبران عبدالستار ضلعی ممبر ٬ شاہ حسین ٬ جہانزیب٬ افضل ٬ عادل نواز٬ سجاد انور اور شیر بہادر ماماکے کوششوں کے بدولت تمام سیاسی اختلافات کا خاتمہ ممکن بنا دیا گیا۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے صوبائی رہنما اکبر زیب خان ٬ زرشاد خان اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔ تما م فریقین بغلگیر ہوکر اتحاد و اتفاق کا وعدہ کیا۔ ضلعی صدر ایم پی اے افتخارعلی مشوانی نے تمام کارکنان کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں تنبیہہ کیا کہ اگر ائندہ کسی بھی قسم پارٹی منشور اور دستور کی خلاف ورزی کی گئی تو انہیں پارٹی سے نکالا جائے گا۔

کیونکہ تحریک انصاف تبدیلی پر یقین رکھتی ہے۔ اور جو لوگ ترقیاتی فنڈز پر اختلافات پیدا کررہے ہیں۔ تو وہ پارٹی سے مخلص نہیں ہے۔ اور ہم پارٹی میں رہ کر پارٹی کے خلاف کام کرنے والوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے۔ ہم عمران خان کے کاز سے وابستہ ہے۔ اس کے لئے لڑیں گے اور مریں گے۔ اپنے جائز موقف اور جمہوری حق سے کسی بھی طرح دستبردار نہیں ہوں گے۔ 2نومبر کو اسلام آباد جاکر کرپشن کرنے والوں کا احتساب کریں گے۔ جن کے لئے کارکنان ہمہ وقت تیار ہے۔