لنڈیکوتل جرگہ ہال میں شینواری ما ڈل کالج کے زیر اہتمام گرینڈ گٹ ٹو گدرپروگرام کا انعقاد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) لنڈیکوتل جرگہ ہال میں شینواری ما ڈل کالج کے زیر اہتمام گرینڈ گٹ ٹو گدرپروگرام کا انعقاد ہواجس میں ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی کے نمائندہ ندیم آفریدی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں تحصیلدار لنڈی کوتل ارشاد مہمند ٬ حراء پبلک ہائی سکول کے پرنسپل شاہ نواز شینواری٬پی پی پی کے عطا محمد شینواری سمیت معززین علاقہ اور سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے شرکت کی اس موقع پر طلبا ء نے فن فیئر ٬میو زک او رٹیبلوپیش کئے جس سے لوگ خوب لطف اندوز ہوئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ندیم آ فریدی نے کہا کہ شینواری ماڈل کالج کی کارکردگی قا بل ستا ئش ہے اور اسطرح کے پروگرامات طلباء میں سیاسی شعور اجا گر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان ادارے نے کم وقت میں طلبا ء کیلئے بڑا کام کیا ہے جس کے باعث لنڈی کوتل کے طلباء پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کرینگے اورفاٹا کے آئندہ نسل کی پہچان بندوق سے نہیں بلکہ قلم سے ہوگاانہوں نے کہا کہ ایم این اے شاہ جی گل آفریدی اور سنیٹر تاج محمد کی کوششوںسے فاٹا طلباء کے مسائل جلد حل ہونگے اور قبائلی طلباء کی بند سکالر شپ کا اجراء بھی ممکن ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبا ء میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف حکومتی توجہ کی ضرورت ہے آخر میں انہوں نے ایم این اے و سنیٹر کی جانب سے ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اوران کی جانب سے نے شینواری ما ڈل کا لج کیلئے پچاس ہزار روہے کا اعلان بھی کیا تقریب کے آ خر میں مہمان خصوصی نے پو زیشن ہو لڈر طلباء میں انعا مات بھی تقسیم کئے جس پر پرنسپل عبید شینواری نے ان کا بھر پور شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :