پشاور٬واپڈا فوکس اور فٹنس اینڈ فیلڈنگ ٹیسٹ کا انعقاد٬صوبے سے 130 کھلاڑیوں کی شرکت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)واپڈا فوکس اور فٹنس اینڈ فیلڈنگ ٹیسٹ قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد کیاگیا جس میں پورے خیبرپختونخوا سے 130 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ جن کی عمریں پندرہ سے 19 سال تھیں ۔ یہ واپڈا انڈومنٹ فنڈ کے تعاون سے منعقدہ کیاگیا ۔ پاکستان واپڈا اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیاپہلے مرحلے میں 101 کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا دوسرے مرحلے میں چالیس کھلاڑیوں کا انتخاب کیاگیا۔

جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے میں پانچ کھلاڑیوں کا انتخاب کیاجائے گاجو کہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرینگے ۔ اسی طرح فوکس فٹنس اینڈ فیلڈنگ کے ٹیسٹ ملک کے ساتھ بڑے شہروں میں کیاجائے گا جن میں حیدرآباد٬ لاہور ٬ کراچی ٬ ملتان ٬ فیصل آباد٬ سکھر پشایر ٬ روالپنڈی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

تمام سنٹر سے پانچ پانچ کھلاڑیوں کے انتخاب کے بعد تمام چالیس کھلاڑیوں کو پی سی بی اور پاکستان واپڈا کے کوچزکے زیرنگرانی کرکٹ فیلڈنگ کی ٹریننگ دی جائیگی٬ٹریننگ کے فوراً بعد آخری مرحلے میں پانچ بسٹ فیلڈرز کا انتخاب کیاجائے گا۔

جن میں پہلے نمبر پرآنے والے فیلڈرکو ایک لاکھ ٬ دوسرے کو پچاس ہزار٬ جبکہ باقی تین فیلڈرز کو پچیس پچیس ہزار روپے دیئے جاینگے۔ اچھے کرکٹرز کو واپڈا نڈومنٹ فنڈکے تحت ماہانہ وظیفہ بھی دیاجائے گا۔ ایڈوائز ٹو ڈی چیئر میں پاکستان واپڈا سابق ٹیسٹ کرکٹر رشفقت رانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی اچھے فیلڈرز کی تیاری ممکن بنائی جائینگی٬ انہوں نے کہاکہ واپڈا انڈومنٹ فنڈ کے تحت نہ صرف کرکٹ بلکہ باقی کھیلوں میں بھی نمایاں کھلاڑیوں کو وظائف دیئے جاتے ہیں ۔

تاکہ وہ اپنے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کو بھی جاری رکھ سکے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ کو اچھے فیلڈرز کی ضرورت ہے یہی وجہ ہے کہ دوسرے گیموں کی طرح کرکٹ فیلڈنگ پر بھی توجہ دی گئی ہے ۔اس موقع پر حسنین احمد٬ عثمان خاور٬ سجاد اختر٬بلاول عدنان٬انٹر نیشنل کھلاڑی ندیم خان٬ آصف احمد٬ حاجی فضل اکبر ٬صلاح الدین خان ٬ سپورٹس آفیسر شاہد حسین بھی موجود تھے ۔ آخر میں منتخب کھلاڑیوں میں فوکس وفٹنس اینڈ فیلڈنگ شرٹس اور کیپ تقسیم کئے گئے ۔