پشاور٬ انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ میں ینگ سول کواٹر نے بھانہ ماڑی کلب کو تین ایک سے شکست دیدی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ میں ینگ سول کواٹر نے بھانہ ماڑی کلب کو تین ایک سے شکست دیدی ٬ اس موقع پر پروفیسر خالد خان مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ٬پشاورڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ہدایت الله٬انٹر نیشنل کھلاڑی وکوچ سید ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

پشاورڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے سلسلے میں ینگ سول کواٹر اور بھانہ ماڑی کلب کے مابین میچ کھیلاگیا ۔جس میں ینگ سول کواٹر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھانہ ماڑی کلب کو ایک کے مقابلے تین گو ل سے شکست دی ٬ ینگ سول کواٹر کی طرف سے 13 ویں منٹ میں زرین ٬ 24 ویں منٹ میں اسماعیل اور29 ویں منٹ میں جبران نے فیلڈ گول کئے جبکہ بھانہ ماڑی کلب کی طرف سے 26 ویں منٹن عبدالله نے گول کیا۔

(جاری ہے)

گیم میں ہارون رشید ٬حمزا نے میچ ریفری جبکہ ماسٹرخان نے چیف جج کے فرائض انجام دیئے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہرہ شاہ نے کہا کہ انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ہے جسکی فاتح ٹیمیں ڈویژنل اور صوبائی سطح پر منعقد ہ ٹورنامنٹ میں اپنی ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں اس کا حصہ جس میں ڈسٹرکٹ کی گیارہ رجسٹرڈ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :