پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی محکمہ صحت خیبر پختونخوانے تمام الائیڈ انسٹیٹیوٹس میں داخلہ کا شیڈول جاری کر دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی محکمہ صحت حکومت خیبر پختونخوانے صوبہ خیبرپختونخوا میں تمام الائیڈ انسٹیٹیوٹس میںشعبہ نرسنگ چار سالہ ڈپلومہ پروگرام اوردو سالہ ایل ایچ وی( LHV)ڈپلومہ پروگرام کیلئے داخلہ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے صوبے بھر میں موجود نرسنگ سکولوں اور پبلک ہیلتھ سکولوں میں شعبہ نرسنگ اور ایل ایچ وی کے داخلہ برائے سال 2016-20ء اور 2016-18ء کیلئے انٹرویو کے شیڈول کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق دو سالہ ایل ایچ وی ڈپلومہ پروگرام کیلئے پبلک ہیلتھ سکول نشتر آبادپشاور٬ حیات آبادپشاور٬ ایبٹ آباداورڈیرہ اسماعیل خان میں مورخہ25اکتوبر2016بروز منگل کو انٹرو یوہوگا جبکہ نرسنگ سکولوں (مردان٬ ایل آر ایچ پشاور٬ کے ٹی ایچ پشاور٬ ایچ ایم سی پشاور٬ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد٬ کوہاٹ٬بنوں اور ڈی آئی خان) میں انٹرویو مورخہ27اکتوبر2016ء بروزجمعرات کو انٹرویو منعقد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان تمام امیدواروں کو ہدایات دی گئیں ہیں جنہوں نے شعبہ نرسنگ اور ایل ایچ وی کے داخلے کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ دیا تھا ان کا رزلٹ آچکا ہے اور شارٹ لسٹڈ امیدواروں کی فہرستیں متعلقہ سکولوں میں آویزاں کر دی گئیں ہیں جبکہ یہ فہرستیں این ٹی ایس اور پی ایچ ایس اے کی ویب سائٹس پر بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہیں۔ تمام امیدوارانٹر ویو والے دن اپنی اصل اسناد ہمراہ لائیں۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر طاہر ندیم خان نے بتایا کہ اس سال سے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے زیرنگرانی تمام سکولوں میں داخلہ صوبائی حکومت کی شفاف میرٹ کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے این ٹی ایس کے ذریعے کئے جا رہے ہیں۔