ڈیرہ اسماعیل خان٬جنوبی وزیرستان کے متاثرین 25ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ اور ایوارڈ تقسیم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)جنوبی وزیرستان کے متاثرین ہونہار طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کے دوران 25 طلباء میں لیپ ٹاپ اور ایوارڈ تقسیم کئے گئے٬تقریب میں صوبائی وزیرمال علی امین گنڈاپور٬محسود قبیلے کے عمائدین٬ریٹائر اور حاضر سروس ملازمین اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ محسود ویلفیئر ایوسی ایشن کے زیر اجتماع سالانہ ٹیلنٹ ایوارڈکا انعقاد بروز ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صو بائی وزیر مال سر دار علی آ مین خان گنڈا پورتھے۔

تقریب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات میں اعلی نمروں سے پاس ہونے والے 25طلباء میںنقد انعامات اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے صو بائی وزیر مال سر دار علی آ مین گنڈا پورنے کہا کہ محسود قبائل نے امن کی خاطر جو قربانیا دی ہیں اس کی متعارف پوری دنیا ہے انہوں نے کہا کہ کہ حالات بہتری کی طرف گامزن ہے اور وہ دن دور نہیں جب محسود قبائل دو بارہ سے اپنی زند گی شروع کرے گے انہوں نے کہا کہ بڑے فخر کی بات ہے کہ آج محسود قبائل میں ایسے لوگ آٹح کھڑے ہوئے ہیں جو کہ اپنی قوم کو تعلیم کی زیور سے آراستہ کرنا چا ہتے ہیں انہوں نے پہلی پوزیشن لینے والے تین طلباء کے لئے موٹر سا ئیکل کا اعلان کیا تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے محسود ویلفیئر ایوسی ایشن کے چیر مین رحمت خان محسود نے کہا کہ نوجوان تبدیلی لاسکتے ہیں اور مجھے امید ہے کہ جنو بی وزیرستان کے نوجوانوں میں وہ صلا حیت موجود ہے جو دنیا کے کسی بھی علاقے یا ملک سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا ہر میدا ن میں مقابلہ کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیاء پر ثا بت کرنا ہو گا کہ ہم دہشت کرد نہیں ہم باشعور وقوم ہے ہماری تاریخ کو کسی نے مسخ کرنے کی کوشش کی ہے ہمیں وہ تاریخ بدلنی ہو گی تقریب کے دوران طلباء اور طلبات میں لیپ ٹاپ ٬نعقد انعامات کیساتھ شیلڈ سے بھی نواہ گیا ۔تقریب میں قبائلی عمائدین ٬ریٹا ئرڈ وہ حا ضر سروس افسران وکلاء ٬ڈاکٹر ز ٬تا جر ٬اساتذہ اور طلباء اور طلبات کے ساتھ ساتھ زند گی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے وا لے افراد نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔