اسلام آباد دھر نا ملکی تاریخ میں اپنانام درج کر کے ملک سے باد شاہت کا خا تمہ کر ے گا٬ضلعی رہنما پی ٹی آئی قار احمد خان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

بشام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) اسلام آباد دھر نا ملکی تاریخ میں اپنانام درج کر کے ملک سے باد شاہت کا خا تمہ کر ے گا٬ 27اکتو بر کو شانگلہ میں پاکستان تحریک انصاف کا اجلاس ضلعی ہیڈ کوارٹر الپوری میں منعقد ہو گا٬ جس میں پی ٹی آئی کے صو بائی قائدین وزراء اور کار کنان شر کت کریں گے٬ اجلاس میں24اکتوبر کو سخا کو ٹ ورکرز کنونشن اور 2نو مبرکو اسلام آباد دھر نے میں شر کت کیلئے لا ئحہ عمل طے کیا جا ئے گا ٬ ان خیالات کا اظہار سا بق امیدوار صو بائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف شانگلہ کے ضلعی رہنماء قار احمد خان اور معراج خا لد نے بشام میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکر تے ہو ئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک نڈر بے باک لیڈر ہے جن سا تھ پاکستان کے 20کروڑ عوام کے دل دھڑکتے ہیں اور وہی اس ملک کے ڈوبتی ناؤ کو پار لگا سکتے ہیں٬ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) اور پی پی پی نے اس ملک کو لوٹنے کیلئے مکا مکہ کیا ہے اور دونوں باریاں لے کر اس ملک کے وسائل کو لوٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ شانگلہ سے ہزاروں کار کنان 24اکتو بر کو سخا کوٹ میں ورکرز کنونشن اور2نومبر کو اسلام آباد دھر نا میں بھر پور شر کت کرے گی٬ انہوں نے دھر نا شر کت بارے لائحہ عمل طے کر نے کیلئے تحریک انصاف شانگلہ کا اجلاس 27اکتو بر بو قت 11الپوری میں منعقد ہو گا جس میں صو بائی وزراء شو کت علی یوسف زئی اور حاجی عبد المنعیم بھی خصو صی شر کت کریں گے۔