بنوں میںپاگل کتوں نے کم سن بچوں سمیت5 افراد کو کاٹ لیا٬ہسپتال منتقل

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) بنوں ہوید میں کم سن بچوں سمیت5 افراد کو بائولے کتے نے کاٹ ڈالا تمام افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا گزشتہ روز تقریبا 10 بجے صبح تھانہ ہوید کی حدود میں واقع نری میر عباس میں بائولے کتے نے بچوں پر حملہ کردیا اس دوران وہاں پر موجود افراد نے بچوں کوبچانے کیلئے کتے کو پکڑا جس پر بائولے کتے نے اُنہیں بھی کاٹ ڈالا اس دوران 35 سالہ کفایت اللہ ولد سیف اللہ ٬ 6 ماہ کا ناصر خان ولد ولد نظر جان ٬ 15 سالہ ناہیدہ بی بی دختر نظرجان ٬ 7 سالہ صابر ولد سخی زمان اور 45 سالہ نورمحمد کو بائولے کتے نے کاٹ ڈالا موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر تمام افراد کوڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں اُن کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :