شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا آغاز ٬ 16لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ‘ کیپٹن (ر) محمد عثمان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 18:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے سمن آباد ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلا کر شہر میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔اس موقع پر محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اُن کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز 24اکتوبر 2016 ء سے ہو گا جو کہ26اکتوبر2016ء تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائدپانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس تین روزہ پولیو مہم میں4300 ٹیمیں حصہ لیں گی اور تمام ٹا ئون ایڈمنسٹریٹرزپو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کریں گے جبکہ پو لیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں اورپولیو ٹیموں کی چیکنگ کے لئے سٹی دسٹرکٹ گورنمنٹ کے آفیسرز بھی فیلڈ میں موجود رہیں گے۔ کیپٹن(ر)محمد عثمان نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :