ملیریا جان لیو ا بیماری ہے اس سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے٬ اسسٹنٹ کمشنرٹانک زاہد خان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ملیریا ایک جان لیو ا بیماری ہے اس سے بچائو کے لیے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقدہ ملیریا سیمنار سے خطاب کے دوران کیاسیمینار میںڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر جاوید ٬ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر یوسف کریم ٬ملیریا کوارڈینیٹر قادر خان ٬ڈاکٹر عطاء الرحمان ٬امان اللہ خان سمیت عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی٬ اسسٹنٹ کمشنر زاہد خان نے بتایا کہ ٹانک میں ملیریا کی مفت تشخیص اور علاج کیا جاتا ہے ٹانک کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ ملیریا ٹیسٹ کے بغیر اور ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر ملیریا کے علاج والی ادویات استعمال نہ کریں انھوں نے کہا کہ ملیریا کی فری ٹریٹمنٹ سے غریب بچے اور خواتین مستفید ہو رہی ہیں انھوں نے ملیریا کوارڈینیٹر اور عملے کو بھرپور تعائون کی یقین دہانی کرائی ۔