ڈیر ہ اسماعیل خان ٬پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں٬ ایک کلو سے زائد چرس ٬ ناجائز اسلحہ برآمد٬کرائے داروں کے کوائف درج نہ کرنے پر دوخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:45

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پہا ڑپور پولیس نے پیر آصحاب پل ٬ جھوک عمرے والی اور اڈہ پہاڑ پور سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران ایک کلو سے زائد چرس ٬ ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا جبکہ کرائے داروں کے کوائف درج نہ کرنے پر دوخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پہاڑ پور عابد اقبال نے پیر آصحاب پل ٬ جھوک عمرے والی اور آڈہ پہاڑ پور سمیت دیگر علاقوں میں کاروائیوں کے دوران عبدالحلیم سکنہ کچی کاٹھ گڑھ سے 1025گرام چرس برآمدکرلی۔جبکہ رحمت اللہ سے ایک پستول تیس بور اور پانچ کارتوس برآمد کرلئے ۔کرائے داروں کے کوائف متعلقہ تھانے میں درج نہ کرانے پر دو کرائے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔

متعلقہ عنوان :