شانگلہ پولیس کی کاروائی٬ سوزوکی سے چودہ کلو چرس بر آمد٬ دو ملزمان گرفتار ٬ مقدمہ درج

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:44

الپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) شانگلہ پولیس کی کاروائی٬ سوزوکی سے چودہ کلو چرس بر امد٬ دو ملزمان گرفتار ٬ مقدمہ درج ٬ عدالت نے ملزمان کو پولیس کو دو روز کسٹڈی پر حوالہ کردیا٬ ملزمان میں امین باز سکنہ کوکی خیل جمرود اور گل ریز سکنہ سور میدان باڑہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری غلام صادق ٬ایس ایچ او تھانہ الپوری سید رحیم ٬ ایس ایچ او انوسٹی گیشن رفیع اللہ خان ٬انچارج شانگلہ ٹاپ چیک پوسٹ اکرام اللہ شاہ نے تھانہ الپوری میں صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس شانگلہ ٹاپ چیک پوسٹ پر جمعہ کی شام معمول کی تلاشی کر رہے تھے ٬کہ سوزوکی کار نمبری 2621/LRT کی تلاشی کے دوران سوزوکی چھت میں خفیہ خانوں سے بارہ پیکٹ چرس بر امد کی گئی٬ جس کا وزن ساڑے چودہ کلو ہے٬ ملزمان کو بر موقع گرفتار کیا جاکر جوڈیشل مجسٹریٹ کے عدالت میں پیش کیا گیا٬ گاڑی کو بمعہ رجسٹریشن کاغذات پولیس تحویل میں لیا گیا ہے٬ عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ الپوری نے ملزمان کو دوروز کیلئے مقامی پولیس کے حوالہ کئے٬ ملزمان کو دوبارہ پیر کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ الپوری کے سامنے پیش کیا جائیگا٬ پولیس نے بتایا کہ گاڑی باڑہ سے گلگت جارہی تھی کہ شانگلہ ٹاپ چیک پوسٹ کے مقام پر شک کے بنیاد پر رکوایا گیا ٬ ڈرائیور جس نے اپنا نام گل ریز ولد عجب شاہ سکنہ سور میدان کلی تحصیل باڑہ جبکہ ساتھ بیٹھے دوسے شخص کا نام امین باز ولد حضرت شاہ سکنہ کوکی خیل غونڈی خیل جمرود بتایا ہے۔

متعلقہ عنوان :