انجمن طلبہ اسلام نظام مصطفی ﷺکے قیام کیلئے ہر اول دستہ ہے ‘قومی یکجہتی طلبہ کنونشن

طلبہ تنظیموں پر پابندی سے پاکستان متوسط طبقے کی لیڈر شپ سے محروم ہو ا٬ شاہ اویس نورانی ٬زبیر ہزاروی ٬عثمان محی الدین انجمن طلبہ اسلام نو منتخب اراکین کا اعلان ٬زبیر ہزاروی مرکزی صدر عثمان محی الدین مرکزی سیکرٹری جنرل ٬راشد رسول ناظم پنجاب منتخب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) انجمن طلبہ اسلام محبتوں جراتوں ٬ولولوں٬اور قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ ہے ٬ اے ٹی آئی نوجوانوں کو خیر و برکت کا باعث بنانے کے دہائیوں سے کوشاں ہے٬شاہ احمد نورانی کے عظیم نظریہ فروغ علم اور نظام مصطفی ﷺ کے قیام کے لئے انجمن طلبہ اسلام ہر اول دستہ ہے طلبہ تنظیم کی سیاسی سطح پر جمعیت علماء پاکستان کے نظریے سے وابستگی طلبہ میں سیاسی ومذہبی شعور کو پروان چڑھاتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پاکستا ن شاہ اویس نوارانی٬ مرکزی صدر جے یو پی پیر اعجاز ہاشمی ٬مرکزی رہنماء جے یو پی قاری زوار بہادر٬نو منتخب صدر انجمن طلبہ اسلام زبیر ہزاروی نومنتخب جنرل سیکرٹری عثمان محی الدین ناظم پنجاب راشد رسول اور دیگر نے انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی کنونشن " قومی یکجہتی طلبہ کنونشن " سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ انجمن طلبہ اسلام کے قیام کا مقصد طلبہ میں سیاسی شعور اجاگر کرنا تعلیم و تربیت کے نظام کو سمجھانا اور اس کی افادیت کو عام کرنا ہے علم کے بغیر معاشرے کی اصلاح نا ممکن ہے ٬اے ٹی آئی کے نوجوانوں نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کی بجائے طلبہ کے دلوں پر قبضہ کیا اور نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کا شعور اجاگر کیا ۔

زبیر ہزاروی نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اے ٹی آئی تعلیمی اداروں میں طلبہ کو اچھا پاکستانی بنانے کی تربیت کر رہی ہے ۔ طلبہ تنظیموں پر پابندی سے پاکستان متوسط طبقے کی لیڈر شپ سے محروم ہو ا۔عثمان محی الدین نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قیادت وڈیروں جاگیرداروں کے ہاتھوں سے چھیننے کے لئے طلبہ میں سیاسی پختگی ناگزیر ہے جس کے لئے انجمن طلبہ اسلام دن رات جدو جہد میں مصروف ہے اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام کے نو منتخب عہدیداران کا اعلان بھی کیا گیا مرکزی الیکشن 2016-17 میں قائد طلبہ زبیر ہزاروی مرکزی صدر٬ عثمان محی الدین سیکرٹری جنرل ٬راشد رسول ناظم پنجاب ٬ حافظ زبیر جنرل سیکرٹری پنجاب ٬ جنید سرویو ناظم سندھ ٬نوید مصطفائی جنرل سیکرٹری سندھ ٬ابراہیم نورانی ناظم بلوچستان ٬انعام احمد جنرل سیکرٹری بلوچستان٬عبیدالله خان ناظم کے پی کے٬ سعید الرحمن جنرل سیکرٹری کے پی کے ٬جب کہ آزاد کشمیر کے لئے ایوب آزاد کو کنوینئرمنتخب کر لیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :