کورٹ رپورٹرز ایسو سی ایشن کے وفد کا عدالت عالیہ کے راولپنڈی بنچ کا دورہ

انتظامی افسران نے بنچ کی تاریخ اور دیگر شعبوں کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں لاہور کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کا عدالت عالیہ کے راولپنڈی بینچ اور ماتحت عدالتوں کادورہ٬سینئر صحافیوں پر مشتمل وفد کو راولپنڈی بینچ کی تاریخ اور کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصور علی شاہ کی جانب سے کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عدالت عالیہ کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی بینچ اور ماتحت عدالتوں کا دورہ کرایا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ر جسٹرار راولپنڈی بینچ محمد اکرم٬ ڈپٹی رجسٹرار ملک خالد محمود٬ اسسٹنٹ رجسٹرار طارق محمود اور سینئر سول جج راولپنڈی حاکم علی خان نے صحافیوں کو عدالت عالیہ کے علاقائی بینچ کی تاریخ٬ عدالتی امور کے طریقہ کار اور تقریبات کے حوالے سے کی جانے والی تیاریوں پر بریفنگ دی. راولپنڈی بینچ کے ریکارڈ روم٬ کمپیوٹر سیکشن اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ بھی کروایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی کاوشوں کے ساتھ ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کو شاندار طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جن کا آغاز یکم نومبر سے ہو گا۔وفد کی قیادت کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر شعیب علی نے کی٬ جبکہ دیگر عہدیداروں میں نائب صدر عمر حیات٬ سیکرٹری محمد اشفاق٬ سیکرٹری اطلاعات فیصل خان کے علاوہ سینئر صحافیوں ثقلین جاوید٬ عابد خان٬ ریاض بھٹی٬ رانا تنویر٬ منیر باجوہ٬ ادریس شیخ٬ عبدالرحمن٬ طارق خان٬ رضوان خالد٬ یاور ذوالفقار٬ محمد وقاص اور ارشد علی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :