ڈیفنس بی سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ٬ ایوب خان کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا

پو لیس نے ملزم شوکت کو کو گرفتا رکر لیا ٬تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ‘ پولیس

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) لاہور میں ڈیفنس بی سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہو گیا ٬ شوکت نے دوست ایوب خان کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا ٬پو لیس نے ملزم کو گرفتا رکر لیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ڈیفنس بی کے علاقہ سے ملنے والی بوری بند لاش کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ لاش کی شناخت ایوب خان کے نام سے ہوئی ۔ ایوب خان اپنے دوست شوکت کے ساتھ مل کر کا روبار کر تا تھااور کاروبار میں لین دین کے تنا زع پر ہی اسے شوکت نے موت کے گھاٹ اتارا ۔ پو لیس نے ملزم شوکت کو گرفتا رکر لیا ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے ۔پو لیس نے لاش کو پو سٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوادیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :