حویلیاں ٬حطار اوربالڈھیر میں مختلف واقعات میں 2 خواتین سمیت 3افراد نے خودکشی کرلی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) حویلیاں ٬حطار اوربالڈھیر میں مختلف واقعات میں 2خواتین سمیت 3افراد نے گھریلو تنازعہ پر خودکشی کرلی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حویلیاں کے گا$ں محلہ وزیراں نے دو بچوں کی ماںزوجہ نزاکت نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔

(جاری ہے)

وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ اوتھانہ حویلیاں موقع پر پہنچ آئے اورنعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئی۔تھانہ حویلیاں میں مقدمہ درج کیا گیا۔دوسرے واقعہ حطار میںہوا٬جہاں50 سالہ خاتون شہناز بی بی زوجہ اشفاق نے گھریلو تنازعہ پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔تیسرے واقعہ میں غربت سے تنگ آکرنوجوان محمد یاسر نے بالڈھیر کے قریب ٹرین کے سامنے لیٹ کرخودکشی کی۔