ضلع ایبٹ آباد میں خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن 29نومبر کو ہوںگے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:33

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن نے ضلع ایبٹ آباد میں خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ویلج کونسل کسکی کلاں٬نمل اوردلولہ میں خالی نشستوں پر پولنگ 29نومبر کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے ریٹرننگ آفیسر اے سی ریونیو اسد محمود لودھی کو مقرر کیاگیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر اسد محمود لودھی کی عدالت سے جاری اعلامیہ کے مطابق شیڈول کا اعلان کیا گیا ۔شیڈول کے مطابق 24اور 25اکتوبرکوکاغذات نامزگی کی وصولی جبکہ 29تا31اکتوبر کو کاغذات کی سکروٹنی عمل میں لائی جائیگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 10نومبر کو آویزاں کی جائے گی اور ان خالی نشستوں پر پولنگ 29نومبر کو ہو گی ۔ انتخابات مختلف ویلج کونسلوں میں خالی نشستوں پر ہونگے جن میں ویلج کونسل کسکی کلاں ٬نمل اور دلولہ و دیگرشامل ہیں امیدوار اپنے کاغذات 25اکتوبر سے قبل اے سی ریونیو اسد محمود لودھی کی عدالت میں جمع کروا سکتے ہیں ۔