پارا چنار گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی نے بارہ سالہ لڑکے کو کچل دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:31

پارا چنار۔22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) پارا چنار گرڈ اسٹیشن کے قریب تیز رفتار گاڑی نے بارہ سالہ لڑکے کو کچل دیا٬مذکورہ جگہ پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے اب تک 17 حادثات پیش آئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات مطابق گرڈ اسٹیشن پاراچنار کے قریب ایک تیز رفتار گاڑی نے بارہ سالہ بشیر حسین کو کچل دیا بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا ۔ قبائلی عمائدین اور لوگوں نے سکولوں کے قریب سڑک پر بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :