تاجر قتل کیس ٬عدالت کا عزیر بلوچ کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی

عدالت میں جیل حکام نے مقدمہ جیل منتقل کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) انسدادہشتگردی عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف تاجر کے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔ عزیر بلوچ کی عدم پیشی پر عدالت نے اظہار برہمی کیا جبکہ عدالت میں جیل حکام نے مقدمہ جیل منتقل کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی انسدادہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف بلوچستان کے تاجر محمد صمد کے اغوا اور قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی عزیر بلوچ کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا عدالت نے ملزم کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئے عدالت میں جیل ھکام کی جانب سے مقدمہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جیل حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے یہ کیس جیل منتقل کر دیا گیا جلد نوٹیفیکیشن بھی جاری ہو جائے گا جبکہ عدالت نے اس کیس میں شریک دو ملزمان اسلم بلوچ اور نعیم بلوچ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی منقولہ جائداد ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی واضح رہے عزیر بلوچ اور دیگر ملزمان نے تاجر محمد صمد کو جولائی 2009 میں اغوا کیا تھا تاوان کی عدم ادائیگی پر ملزمان نے تاجر کو قتل کر دیا تھا

متعلقہ عنوان :