حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ‘ذکر اللہ مجاہد

وطن عزیز کی بقاو سلامتی کیلئے ذاتی و سیاسی مفادات سے بالا ترہو کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے عوام کو سٹرکوں پر آنے پر مجبور کر دیا ہے ٬اگر آئین پاکستان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے توبدعنوان سیاست دانوں ٬ ججوں ٬ جرنیلوں اور بیوروکریٹس سب کا احتساب کیا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جس نظریہ پر پاکستان وجود میں آیا اسی پر عمل کر کے یہ ملک ایک رہ سکتا ہے ٬ ترقی کر سکتا ہے اورعوام خوشحال ہوسکتے ہیں۔ وطن عزیز کی بقا و سلامتی کیلئے ذاتی و سیاسی مفادات سے با لا تر ہو کرفیصلے کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر معرض و جود میں آنے والے واحد ملک پاکستان اسلامی اقدارو روایات ے بہت دور ہوتا چلا جا رہا ہے اور باطل طاقتیں ملک میں انتشار کی صورتحال دیکھا چاہتی ہیں ملکی سیاسی حالات حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بد سے بدتر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی مہم" کرپشن فری پاکستان " نے عوام کے اندر کرپٹ سیاستدانوںاور افراد کے خلاف شعور بیدار کیا ہے اور ہمارے موقف کوواضح کیاہے کہ ہر اس شخص کا احتساب ہونا چاہیے جس کانام پانامہ لیکس و دیگر لیکس میں کرپشن اسکینڈل کے حوالے سے شامل ہے کرپٹ افراد کا تعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو اس کا بلا امتیاز احتساب ہونا چاہیے جب تک لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب نہیںہوگا اس وقت تک ملک مستحکم اور مضبوط نہیں ہو سکتا۔

متعلقہ عنوان :