مفتی اعظم لبنان کے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کل )جامعہ نعیمیہ میںہوگی

ڈاکٹراسامہ الرفاعی٬ڈاکٹر راغب نعیمی٬ڈاکٹر حسیب قادری٬پروفیسر لیاقت علی ودیگرخطاب کرینگے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)مفتی اعظم لبنان السید اسامہ الرفاعی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کل ( اتوار )جامعہ نعیمیہ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

جس ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی٬ڈاکٹر محمدحسیب قادری٬پروفیسر لیاقت علی صدیقی٬حافظ ارشد اقبال نعیمی ودیگر خطاب کرینگے ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق تقریب میں مفتی انتخاب احمد نوری٬مفتی کریم خان٬پروفیسر وارث علی شاہین٬علامہ مشتاق احمدنوری٬مولانا امداد اللہ نعیمی٬مفتی قیصر شہزاد نعیمی٬مفتی نعیم احمدصابری٬مولانا شفقت علی یوسفی٬علامہ قاسم علوی٬مولانا سلیم رحمانی٬مفتی ندیم قمر٬محبوب احمدشرقپوری اورمفتی احمدسعید طفیل ٬جامعہ نعیمیہ کے اساتذہ٬طلباء٬نعیمین ایسوسی ایشن کے مرکزی ٬صوبائی عہدیداران سمیت نامور مفتیان کرام٬مشائخ عظام٬علماء دین سمیت عامة الناس کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔