لورالائی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ٬اگر بہتر انداز میں سرپرستی ٬رہنمائی کی جائے تو قومی و عالمی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کرسکتے ہیں ٬سینیٹر یعقوب خان ناصر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 17:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ لورالائی کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر ان کی بہتر انداز میں سرپرستی اور رہنمائی کی جائے تو قومی و بین الاقوامی سطح پر بلوچستان کا نام روشن کرسکتے ہیں نوجوان ملک اور قوم کا طاقت اور مستقبل کے درخشاں ستارے ہیں اس لئے انہیں اپنے والدین صوبے اور وطن عزیز کی خدمت کیلئے اپنے صلاحیتیں مثبت انداز میں استعمال کرنی چاہئے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کو گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول لورالائی میں سپورٹس ویک کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال مشیر جنگلات حیوانات عبید اللہ جان بابت ‘ سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر عمر بابر پرنسپل حاجی عبدالغفار کدیزئی اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران بھی موجود تھے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے بے جا استعمال نے نوجوانوں میں کھیل کی اہمیت کو کم کردیا ہے اس لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کوش آئند اقدام ہے کیونکہ کھیلوں کا معیار بہتر بنانے کیلئے گراس روٹ لیول پر مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے جبکہ سکول اور کالج کی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں سے لورالائی میں کھیلوں کا معیار بہتر اور گرائونڈ آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہونگے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں طالب علموں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کھیل کے ساتھ ساتھ معاشرے کے سماجی معاملات اور خدمت خلق کے کاموں میں بلا رنگ و نسل و سیاسی تفریق کے بڑھ چڑھ کے حصہ لے انہوں نے کہا کہ سیاست عبادت خدمت اور غریب عوام کی خلوص نیت سے کام آنے کا نام ہے مگر بد قسمتی سے کچھ لوگوں نے سیاست میں گالی گلوچ بدتمیزی تعصب اور برے القابات کو متعارف کروادیا ہے اس لئے ناگزیر ہے کہ نوجوان نسل مستقبل میں کرپشن دروغ گوہی اور جھوٹے وعدوں کے بجائے دیانت ایمانداری اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے کلچر کو ختم کرنے اور دوسروں پر تنقید کے بجائے خود احتسابی کے کلچر میں پروان چڑھانے کے لئے اپنے صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہئے سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ صحت مند دماغ کیلئے صحت مند جسم نہایت ضروری ہے جبکہ صحت و کھیل کا آپس میں گہرا تعلق ہے اور تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے ایک صحت مندانہ مقابلے کی فضاء پروان چڑھتی ہے جو نوجوانوں کو سماجی برائیوں سے دور اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :