آسٹرین میوزک بینڈ ’’نیفٹیز‘‘24اکتوبر کو پی این سی اے میں پرفارم کریگا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) آسٹرین میوزک بینڈ ’’نیفٹیز‘‘24اکتوبر کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس میں پرفارم کریگا۔

(جاری ہے)

پرفارمنس کا اہتمام آسٹریا کے قومی دن کی مناسبت سے آسٹرین سفارتخانے نے پی این سی اے کے تعاون سے کیا ہے۔نیفٹیز ایک جاز بینڈ ہے جو 1999میں آسٹریا میں قائم کیا گیا تھا۔پی این سی اے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ جڑواں شہروں کے موسیقی سے رغبت رکھنے والوں کی کثیر تعداد کی پرفارمنس میں شرکت متوقع ہے۔