مصطفی کمال کی جانب سے الزامات پر بھرپور جواب دینے پر افسوس ہے ٬گورنر سندھ
ایسی باتیں اپنی منصب کے خلاف سمجھتا ہوں٬ میرے منصب کا تقاضا ہے غیر جانبدار رہوں٬عشرت العباد کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:34
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے چند روز قبل پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کی جانب سے الزامات پر بھرپور جواب دینے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ نے کراچی کے علاقے صدر میں جہانگیر پارک میں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے پہنچے جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دیئے گئے بیان پر افسوس ہے٬ ایسی باتیں اپنی منصب کے خلاف سمجھتا ہوں٬ میرے منصب کا تقاضا ہے کہ میں غیر جانبدار رہوں اور کوشش رہی ہے کہ غیرجانبدار رہ کر کراچی کی ترقی کے لئے کام کرتا رہوں۔
انہوںنے کہا کہ میرا یہاں وجود آئین اور قانون کے مطابق ہے٬ جب تک یہاں ہوں آئین اور قانون کی پاسداری کروں گا۔(جاری ہے)
گورنرسندھ نے کہا کہ کسی بھی جرائم پیشہ عناصر کو نہیں چھوڑا جائے گا٬ کراچی میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے میں رینجرز ٬پولیس اور قانون نافذکرنیوالیاداروں نے بہترین کام کیا٬ امن ہوگا تو خوشحالی ہوگی٬ کراچی کیامن کو تباہ کرنے کی کوشش کو سبوتاژ کریں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک نیشنل ایکشن پلان کے تحت کام کریں گے٬ ٹارگٹ کلنگ٬بھتہ خوری اور دہشت گردی کو 80 فیصد تک ختم کردیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایمپریس مارکیٹ شہر کی شناخت ہے اور یہ شہریوں کیلئیایسی جگہ بنیگی کہ لوگ یہاں آئیں٬ شہراور صوبے میں بہت تیزی کے ساتھ ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے جب کہ گرین لائن منصوبے کو پاکستان چوک تک بڑھا رہے ہیں۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کہیں بھی کوئی پریشانی نہیں ہوگی اور کسی بھی محکمے کا افسر ان کے ساتھ نہ صرف کام کرے گا بلکہ ان کی مدد بھی کرے گا جب کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیراعظم نواز شریف کی بھی مکمل حمایت ارشد وہرا کیساتھ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.