پشاور٬ پولیو ورلڈ ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پر موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پشاور میں پولیو مہم کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر نے کے لیے پولیو ورلڈ ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پر موٹرسائیکل ریلی نکالی پولیو ورلڈ ڈے کے حوالے سے خصوصی طور پرضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے بائیک ریلی کا اہتمام کیا جو تھانہ چمکنی سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف حصوں سے ہوتی ہوئی شہدااے پی ایس لائبریری پر ختم ہوئی ریلی کا شر کانے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پولیو کے خاتمہ کے حوالے سے نعرے درج تھے میڈیا سے بات چیت میں شرکا کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پولیو کے خاتمہ ہو گیا ہے لیکن بد قسمتی سے پاکستان میں ابھی تک موذی مرض کا وائرس موجود ہے حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے ہنگائی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :