فلم پرمنفی تبصرے یا جائزے سے پریشان نہیں ہوتی٬ این ہیتھ وے

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:17

فلم پرمنفی تبصرے یا جائزے سے پریشان نہیں ہوتی٬ این ہیتھ وے
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے نے کہاہے کہ فلم پر بری ریویو سے وہ پریشان نہیں ہوتی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہاکہ فلم پر تبصرے اورجائزے آتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جب ان کی کسی فلم پر تنقیدی جائزہ آتاہے تو یہ ان کیلئے پریشانی کی بات نہیں ہوتی کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ اس فلم کیلئے انہوں نے کتنی محنت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی اداکاربری فلم نہیں چاہتا٬فلم کی کامیابی یا ناکامی کا دارومدار دیکھنے والوں پر ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :