پاکستان سمیت دنیا بھر میں معلومات کی ترقی کا عالمی دن پرسوں منایاجائیگا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:12

فیصل آباد۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن (ورلڈ انفارمیشن ڈویلپمنٹ ڈی) 24 اکتوبر بروزپیر کو منایا جائیگا٬ اس موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام پروگرامز کا انعقاد کیاجائیگا اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے جن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر ٬ عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے٬ اس دن کی مناسبت کے حوالے سے کئی شہروں میں صحافتی اور سماجی تنظیموںنے بھی مذاکروں اور مباحثوں کا اہتمام کیاہے ٬ علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیا اس موقع پر خصوصی پروگرامز نشر کریگا جبکہ پرنٹ میڈیامیں بھی خاص مضامین شائع کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :