ڈی سی او سرگودھا کی تمام ہسپتالوں میں ادویات کی موجودگی یقینی بنا نے کی ہدایت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:12

سرگودھا۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر دانش افضال نے کہا کہ محکمہ صحت و ہ محکمہ ہے جس کی عام شہری کو ہر وقت ضرورت ہے اس لیے ادارہ کے ہر شعبہ کو عوامی خدمت کا جذبہ کے تحت دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔ وہ ڈی سی او آفس میں محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت دے رہے تھے۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹر کٹ آفیسر صحت ڈاکٹرنصرت ریاض ٬ ڈی ایچ اوڈاکٹر اسلم ٬ایم ایس ڈاکٹرپرویز حیدر سمیت محکمہ صحت کے افسراان موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں ادویات کی ہر وقت موجودگی کو یقینی بنانا متعلقہ ہسپتال کے انچارج کی ذمہ داری ہے۔ اور انتظامی افسران ہسپتالوں میں ادویات سمیت تما م ضروری آلات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی صفائی اہم ترین معاملہ ہے اس پر بھرپور توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء میں ملاوٹ کرنیوالے افراد پر کڑی نظر رکھیں اور ان کے نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹریوں کو بجھوائے جائیں۔