سرگودھاشہر اور گردونواح میں 7وارداتیں ٬ لاکھوں روپے کا نقصان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:12

سرگودھا۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) سرگودھا میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کے دوران 90جنوبی کے قریب پانچ مسلح افراد محمد سعید سے گن پوائنٹ پر 17لاکھ روپے مالیتی کار ٬ مو بائلزو نقدی چھین کرلے گئے ۔

(جاری ہے)

مراد آباد کالونی میں دو نامعلوم افراد مقدس زوجہ غلا م عباس کا پر س جس میں زیوارت و نقدی تھی٬ چھین کر فرار ہوگئے جبکہ نصیر پور کلاں کی رہائشی بیوہ خاتون بیگاں بی بی کے گھر سے ساڑھے نو لاکھ روپے کا سامان ٬ نقدی و غیرہ آسیانوالہ کے شوکت علی کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے کا مال و ز ر سیٹلائیٹ ٹائون سے امیر حمز ہ کی موٹر سائیکل ٬ 92شمالی کے افتخار احمد کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرلئے گئے اسی طرح 107جنوبی سے واپڈ ا کی لاکھوں روپے مالیت کی تاردن دیہاڑے نامعلوم چور اڑا لے گئے ۔

متعلقہ تھانوں کی پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :