دین کی قربت میں دنیا اور آخرت کی تمام کامیابیاں پوشیدہ ہیں ٬سیشن جج محمد اکمل خان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:12

شیخوپورہ۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شیخوپورہ محمد اکمل خان نے کہا ہے کہ دین کی قربت میں دنیا اور آخرت کی تمام کامیابیاں پوشیدہ ہیں ٬دین سے لگائو اورقرآن و سنت پر عمل کرکے زندگی گزارنے والے ہی اللہ اور اس کے نبی ﷺ کے قریب ہونگے اور معاشرے میں بگاڑ پیدا کرنے والے کبھی بھی کامیابیاں حاصل نہیں کرسکتے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیرت النبی کانفرنس میں عدلیہ کے ججز٬ وکلاء اورضلعی انتظامیہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ٬اس موقع پر ڈی سی او ارقم طارق ٬صدربار میاں محمد پرویز ٬جنرل سیکرٹری محمد طارق چیمہ ٬اے ڈی سی رائو ریاض اعجاز ٬ایس پی انوسٹی گیشن مقصود احمد ٬اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ ٬ٹی ایم او فدا میر اور چیف وارڈن سول ڈیفنس محمد الیاس گجر کے علاوہ مرکزی رہنماء جماعة الدعوة پاکستان سیف اللہ خالد قصوری٬مولانا نور المصطفیٰ اور صحافیوں٬ وکلاء ٬ججز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

سیشن جج محمد اکمل خان نے کہا کہ قدرتی آفات کا آنا دین سے دوری کا نتیجہ ہے٬ہمیں خالصتاً اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے نماز پنجگانہ کی ادائیگی ٬حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی ضروری ہے٬انہوں نے کہا کہ غیر مسلم قرآن اور احادیث کے اصولوں کو اپناکر دنیا پر حکمرانی کررہے ہیںجو پہلے ہمارے پاس تھی٬ہمیں انصاف کی بروقت فراہمی کیلئے خدا اور اس کے رسول کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہیے تاکہ غریب کو فوری اور سستا انصاف میسر ہو٬سیرت النبی کانفرنس سے صدر بار میاں محمد پرویز٬ جنرل سیکرٹری محمد طارق چیمہ٬ ٬مولانا نور المصطفیٰ نے بھی قرآن سنت کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :