فنکاروں کی پیمرا کی جانب سے ڈائریکٹ ٹو ہوم سروس اور بھارتی مواد سے پابندی کے فیصلے کی مکمل تائید

فیصلہ بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا٬فنکاروں کا ردعمل

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 16:07

فنکاروں کی پیمرا کی جانب سے ڈائریکٹ ٹو ہوم سروس اور بھارتی مواد سے پابندی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) فنکاروں نے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ڈائریکٹ ٹو ہوم سروس اور بھارتی مواد سے پابندی کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (پی این سی ای) کے سابق ڈائریکٹر جنرل توقیر ناصر نے کہا ہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ فیصلہ بہت پہلے کرلینا چاہئے تھا تاہم تاخیر سے ہونے کے باوجود چیزوں کو درست کرنے کیلئے یہ بہتر فیصلہ ہے ٬ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے نہ صرف میڈیا بلکہ ہر فرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ پیمرا کے ان فیصلے پر عملدرآمد کرائے ۔

ڈائریکٹر عاشر عظیم نے کہا کہ یہ اقدام مثبت ہے اور اس سے مقامی سینما کو مدد ملے گی ٬ انہوں نے کہا کہ وہ اس خیال کی مکمل حایت کرتے ہیں جس کے مطابق بھارتی فلموں اور مواد پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :