Live Updates

تحریک انصاف دھر نو ںکے ذریعے ترقی و خوشحالی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے٬ سردار شفقت حیات بلوچ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 15:13

سلانوالی۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹر ی سردار شفقت حیات بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دھر نو ں اور احتجاج کے ذریعے ترقی و خوشحالی کے حکومتی مشن کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے لیکن با شعورعوام عمران خان کے قومی ترقی وخوشحالی کے مشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کو بر داشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

سلانوالی میں مسلم لیگی کارکنو ں کے وفودسے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا دھرنا مسلم لیگ ن کی حکومت کی عوا م دوست پالیسیوں سے خوف زد ہ ہو کر شروع کیا گیا ہے٬ لیگی حکومت کسی رکاوٹ کی پروا ہ کیے بغیر عوامی فلاح وبہبود او ر تعمیروترقی کے منصوبوں پر عمل درآ مد جا ری رکھے گی٬ حلقہ این ا ے 68میںاربوں رو پے کے ترقیاتی کا م حکومت کی عوا م دوستی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کامیابیوں سے پی ٹی آئی سمیت حکومت مخالف قوتیں خوفزد ہ ہیں٬ اسلام آباد پر چڑھا ئی کرنے وا لے ملک میں انتشار اورفساد پھیلا نا چاہتے ہیں لیکن قو م پی ٹی آئی کے فسادی کلچر کو مسترد کر چکی ہے٬ پی ٹی آئی کی تمام تر سازشوں کے با و جود حکومت اپنی آئینی مدت پور ی کر ے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :