سٹی ٹریفک پولیس پرسوں سے ’’ ہفتہ ایجوکیشن ‘‘ کا آغاز کرے گی

سی ٹی او کی ایس پیز ٬ڈی ایس پیز سے میٹنگ٬ہر ممکن وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 14:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور طیب حفیظ چیمہ نے کہاکہ شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کرنے٬منظم ٹریفک کے حصول ٬شہریوں کے محفوظ سفر ٬حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی بالادستی قائم کرنے کیلئی24تا31اکتوبر تک"ہفتہ ایجوکیشن "منایا جائیگا۔انہوں نے ایس پیز ٬ڈی ایس پیز سے سی ٹی او آفس میں میٹنگ کے دوران ہدایت کی کہ ایسی تقریبات کا مقصد شہریوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنا ہے ۔

چیف ٹریفک آفیسر نے ایس پیز کو کہا کہ وہ اپنی اپنی ڈویژنز میں ٹریفک ویک کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ اٹلس ہنڈا کے تعاون سے شہر کی مصروف شاہرائوں پر ٹریفک آویرنس کیمپ لگائے جائیں گیں٬شہریوں کو دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر پر مبنی آگاہی پمفلٹس بھی تقسیم کئے جائیں گیں۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ سڑکوں پر شہریوں کا برتائو کسی بھی ملک کے معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔

سڑکوں پر منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ ساتھ شہریوں کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے٬ ہفتہ ایجوکیشن کے دوران اچھے اخلاق سے خلاف ورزی کر نے والے کو قائل کیا جائیگا کہ وہ آئندہ ایسی غلطی نہ کرے۔ شہریوں میں ٹریفک شعور بیدار کر نے٬بنیادی ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے٬قوانین کی پاسداری کرنے٬منظم ٹریفک٬روڈ سیفٹی ٬دوران سفر احتیاطی تدابیر بارے آگاہی دینے سے ٹریفک پولیس اور عوام کے درمیان رشتے کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :