قائد اہلسنت اگر حکم دیں تو2نومبر2016کو ملک بھر کی اہم شاہرائوں پر احتجاجی دھرنا دینے کو تیار ہیں٬ مولانا اصغرتھیبو

بعض سیاست دان پاک فوج کے بارے میں منفی بیانات دے کر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں ٬ سنی ایکشن کمیٹی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 14:11

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) سنی ایکشن کمیٹی ضلع ٹنڈوالہیار کے سیکریٹری جنرل مولانا اصغرتھیبو نے کہا ہے کہ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی اگر حکم دیں تو2نومبر2016کو ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنا دینے کو تیار ہیں تب تک احتجاجی دھرنے سے نہیں اٹھیں گے جب تک تمام بے گناہ اہلسنت کے نام فورتھ شیڈول سے نہ نکال دئیے جائیں اور مولانا معاویہ اعظم سمیت تمام جبری گمشدہ افراد باعزت اپنے گھروں کو نہ لوٹ جائیں سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس پر تمام فریقین کو طلب کرنا مثبت قدم ہے امید ہے ملکی دولت لوٹنے والے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے شناختی کارڈ معطلی کا فیصلہ واپس لے کر دانشمندانہ قدم اٹھایا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں لیکن ن لیگ کی مجموعی کارکردگی سے مطمئن نہیں پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے پاک فوج نہ ہوتی تو بھارت کب کا اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو چکا ہوتا عراق ٬ شام ٬ لیبیا ٬ افغانستان جس افراتفری کا شکار ہوئے اگر ان ممالک میں ان کی فوج منظم ہوتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا پاک فوج کو بدنام کرنا ملک دشمن عناصر بالخصوص انڈیا کا ایجنڈا ہے الطاف حسین ٬ محمود خان اچکزئی سمیت موجودہ حکومت میں موجود بعض سیاست دان پاک فوج کے بارے میں منفی بیانات دے کر بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کر رہے ہیں قوم پاک فوج کے مخالف سیاستدانوں کو مسترد کر دے گی تمام تر حکومتی مظالم سہنے کے باوجود آج بھی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ڈان اخبار کی اسٹوری کے ذمے داروں کو بچانے کی حکومتی کوششوں سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ وہ من گھڑت اسٹوری پاک فوج کو بدنام کرنے کے لئے پرائم منسٹر کی ایماء پر اخبار کی زینت بنی اس من گھڑت اسٹوری کا بھارت نے راتوں رات بھرپور فائدہ اٹھایا ہے ہماری کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہماری حکومت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پر بھی خاموش تماشائی بنی رہی ن لیگ کی وجہ سے بھارت پاک فوج کے خلاف زیادہ آسانی کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :