کرن جوہر کو مالی نقصان سے بچانے کیلئے’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کی ریلیز کی اجازت مل گئی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 13:36

کرن جوہر کو مالی نقصان سے بچانے کیلئے’’اے دل ہے مشکل ‘‘ کی ریلیز کی ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) ہالی وڈ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی انٹرٹینمنٹ نگری کا دعویٰ کرنے والا بالی وڈ مٹھی بھر انتہا پسندوں کے ہاتھوں یرغمال بن گیا۔ فلمساز کرن جوہر کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے اے دل ہے مشکل کی ریلیز کی اجازت دے دی۔ تاہم آئندہ بھارتی پروڈیوسر پاکستانی فنکاروں کو کاسٹ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے انتہا پسند تنظیم ایم این ایس کے چیف راج ٹھاکرے اور کرن جوہر سے ملاقات کی۔

بھارتی پروڈیوسرز گلڈ کے صدر مکیش بھٹ بھی اس میٹنگ میں شریک ہوئے۔ مکیش بھٹ کا کہنا ہے کہ فلمساز کرن جوہر کو مالی نقصان سے بچانے کے لیے پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تاہم آئندہ کوئی پروڈیوسر پاکستانی فنکار کو کاسٹ نہیں کرے گا۔۔

متعلقہ عنوان :