گلگت٬سی پیک جیسے قومی نوعیت کے منصوبے پر اپوزیشن حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے٬شیرین اختر

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 13:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) رکن صوبائی اسمبلی شیرین اختر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قومی نوعیت کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔سی پیک جیسے قومی نوعیت کے منصوبے پر اپوزیشن حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے سے گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائے گی٬گلگت بلتستان میں اکنامک زون کے قیام سے یہاں تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا جس سے تجارت اور سیاحت سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے طرز زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دفاعی اعتبار سے بڑا اہم خطہ ہے٬وفاقی حکومت اس خطے کی ترقی و خوشحالی میں سنجیدہ ہے۔

متعلقہ عنوان :