ہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے صحیح استعمال سے مکمل واقفیت نہیں رکھتے‘ عتیقہ اوڈھو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:30

ہم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے صحیح استعمال سے مکمل واقفیت نہیں رکھتے‘ عتیقہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو مطلوبہ انسانی ودیگر تمام وسائل موجود ہیں لیکن ہم ابھی اس کے صحیح استعمال سے مکمل واقفیت نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی ا?ئی کی پروڈکشن اور انٹرٹینمنٹ کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ پاکستان میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو مطلوبہ انسانی ودیگر تمام وسائل موجود ہیں لیکن ہم ابھی اس کے صحیح استعمال سے مکمل واقفیت نہیں رکھتے اس لیے ہم ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہ رہے ہیں جس سے نا صرف انڈسٹری کے مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری نیٹ ورکنگ کرسکیں بلکہ وہ نوجوان جو ابھی طالب علم ہیں لیکن انٹرٹینمنٹ کی فیلڈ میں اپنا مقام بنانا چاہتے ہیں ان کو بھی ایک موقع دیں کہ وہ فیلڈ میں موجود لوگوں کے ساتھ تعلقات قائم کرسکیں۔