پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے‘ پوجابھٹ

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:30

پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے‘ پوجابھٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)بھارت میں انتہاپسندوں کاراج ہے لیکن کچھ افرادایسے بھی ہیں جونتائج کی پرواہ کئے بغیرپاکستانی فنکاروں کی حمایت میں بول رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں پر پابندی غنڈہ گردی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق جمہوریت اورروشن خیال ملک ہونے کاراگ الاپنے والے بھارت نے پاکستانی فنکاروں کو پابندیوں کی زنجیروں میں جکڑدیا۔

بھارتی انتہاپسندوں کے ڈر سے زبانوں پرتالے پڑے ہیں۔لیکن وہیں ایسے لوگ بھی ہیں جوخوف کے اندھیروں میں حق کی شمع روشن کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

معروف بالی وڈ اسٹار پوجا بھٹ نے ٹوئٹر پر صاف کہہ ڈال اکہ پاکستانی اداکاروں پر پابندی کسی صورت بھی قوم پرستی نہیں ٬یہ توسیدھی سیدھی زمانہ طالب علمی میں کی جانے والی غنڈہ گردی ہے۔ہدایت کارہ زویا اختر بھی سمجھتی ہیں کہ فلم اور فلم سازوں کو ٹارگٹ کیا جانا بدقسمتی ہے بالی وڈ ڈائر یکٹر ایان مکر جی کا کہنا ہے کہ اداکار رنبیر کپور فلم کی ریلیز سے متعلق سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

اداکار ابھے دیول کہتے ہیں بھارتی سرکار صرف شہرت کیلئے شور مچا رہی ہے۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر بھی پاکستانی اداکاروں والی فلموں کی ریلیز پر پابندی پراپنی حکومت پربرس پڑے۔