میں گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں‘گلوکاراعزاز مراد

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) گلوکار اعزاز مراد نے کہا ہے کہ میں گلوکاری کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے میں بھرپور محنت کررہا ہوں میری کوشش ہے کہ میں اس شعبہ میں اپنی لگن سے نمایاں مقام حاصل کروں جسے سننے والے مدتوں یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں اعزاز مراد نے کہا کہ میں مستقبل میں فلمو ں کے لئے بھی گیت ریکارڈ کرانا چاہتا ہوں پاکستان میں اس شعبہ میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے اعزاز مراد نے کہا کہ اس وقت بھی میں کئی پراجیکٹس میں مصروف ہوں او ر مجھے امید ہے کہ میری آنے والی البمز بھی پسند کی جائے گی ۔