فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے بھی میرٹ لانا ضروری ہے‘ فلم سٹار ریشم

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:30

فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے بھی میرٹ لانا ضروری ہے‘ فلم سٹار ریشم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء) فلم سٹار ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے بھی میرٹ لانا ضروری ہے ‘بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی پر کے بعد ہمارے پاس آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع ہیں ‘حکومت کو پاکستانی فلم انڈسڑی کیلئے فنڈز دینے چاہیے ۔

(جاری ہے)

آئی این پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریشم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو اس حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں وہیںا س انڈسڑی کو حکومتوں نے بھی نظر انداز کیا ہے اگر ہم انڈسڑی میں میرٹ لے آئے اور حکومت انڈسڑی کو سپورٹ کر یں تو فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہوجائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :