نوجوان نیک نیتی اور لگن سے کام کریں ٬ نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیں ‘ شبیر جان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:22

نوجوان نیک نیتی اور لگن سے کام کریں ٬ نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیں ‘ ..
الاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ نوجوان نیک نیتی اور لگن سے کام کریں ٬ نتائج اوپر والے پر چھوڑ دیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شبیر جان نے کہا کہ اداکاری کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ٬ ایسے بھی اداکار ہیں جو سکرپٹ میں اپنے کردار کو اس طرح اپنے اوپر طاری کر لیتے ہیں کہ یہ گمان ہی نہیں ہو پاتا کہ کوئی کردار نبھایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے آنے والوں کے لئے یہی سبق ہے کہ جو کام بھی کرنا ہے وہ نیک نیتی اور لگن سے کیا جائے اور پھر اس کے نتائج اوپر والے پر چھوڑ دئیے جائیں اور وہ کبھی بھی مایوس نہیں کرتا ۔