پرمانیٹ آرٹ گیلری الحمراء کلچرل کمپلیکس میں 5 روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی

لاہور آرٹس کونسل نے یہ منفرد ورکشاپ منعقد کرکے ایک اہم قدم اٹھایاہے ‘کیپٹن (ر) عطاء محمد خان

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء)پاکستان میں ’’آرٹ کے تحفظ‘‘ کے لئے لاہور آرٹس کونسل نے یہ منفرد ورکشاپ منعقد کرکے ایک اہم قدم اٹھایاہے اس ورکشاپ سے ہمیں اپنے قیمتی ورثے کے تحفظ میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطاء محمد خان نے پرمانیٹ آرٹ گیلری الحمراء کلچرل کمپلیکس میں ہونے والی 5 روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرٹسٹ اور ان کا کام ہمارا اثاثہ ہیں جن کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کے احساس ہی کی وجہ سے اس ورکشاپ کا انعقاد ممکن ہوا٬ جس سے لاہور سمیت ملک بھرسے آرٹسٹوں نے حصہّ لیا اور ان کو ڈنمارک سے تعلق رکھنے والے ماہر آثار قدیمہ مارٹن برنسٹیڈ نے تربیت دی ہے٬ یہ ورکشاپ اپنی نوعیت کی ایک منفرد ورکشاپ ہے اس میں آرٹسٹوں کو اپنا کام کا تحفظ کرنااور جو فن پارہ خراب ہو جاتے ہیں ان کو اصل حالات میں لانے کے لئے مہارت سیکھائی گئی جو ان کے لئے بڑی ثمرآرو ثابت ہوگی٬ آرٹسٹوںنے لاہور آرٹس کونسل اور دانش سنٹر فارکلچر انیڈ ڈویلپمنٹ کی اس کاوش کو سراہاہے لہذاان کی اس حوصلہ افزائی میں اسی طرز کی ایک ورکشاپ 30اکتوبر تا 3نومبر 2016ء کو بھی منعقد کی جائے گی۔