عاشر عظیم کی فلم ’’مالک‘‘ دوبارہ کامیابی حاصل نہ کر سکی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 12:10

عاشر عظیم کی فلم ’’مالک‘‘ دوبارہ کامیابی حاصل نہ کر سکی
لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2016ء) فلمساز واداکار عاشر عظیم کی فلم ’’مالک‘‘کی دوبارہ نمائش بھی اسے کامیابی نہ دلاسکی۔

(جاری ہے)

فلم مالک پر حکومت پنجاب نے پابندی عائد کردی تھی جس پر عاشر عظیم نے عدالتی و قانونی سہارا لیا اور فلم کو دوبارہ نمائش کی اجازت مل گئی مگر فلم عوام کی توجہ سے محروم رہی۔عاشر عظیم نے فلم میں عوام کو آزادی اور انصاف کے حوالے سے سکرپٹ دیا تھا مگر فلم دیکھنے والوں نے اسے مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :