پہلی بار پمنی فلم آسکر ایوارڈکیلئے فارن فلم کیٹیگری میں نامزد

جیتنے کی امید نہیں مگر فلم کو شامل کرنے کی خبر سن کر خوشی ہوئی٬ خدیجہ السلامی

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:59

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) یمن کی تاریخ میں پہلی بار اس کی کوئی فلم آسکر ایوارڈکیلئے فارن فلم کیٹیگری میں نامزد کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اعلان کے مطابق یمن کی خاتون ڈائریکٹر خدیجہ السلامی کی فلم آئی ایم نوجوم ایج 10 اینڈ ڈائی ئورسڈ کو ان 85 فلموں میں شامل کر لیا گیا ہے جو ایوارڈ حاصل کر سکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ السلامی نے کہا کے انہیں جیتنے کی کوئی امید نہیں لیکن خبر سن کر خوشی ہوئی ہے ۔2013 ء میں بن کر 2014ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم خدیجہ السلامی کی پہلی فلم تھی۔

متعلقہ عنوان :