ہمیشہ معیاری کام کیا اسی وجہ سے منفرد پہنچان ہے جسے برقرار رکھنے کی کوشش کرونگی عائزہ خان

اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں جن میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں٬ انٹرویو

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:53

ہمیشہ معیاری کام کیا اسی وجہ سے منفرد پہنچان ہے جسے برقرار رکھنے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) نامور اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میں اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں اور ان میں میرے کردار بہت اہمیت کے حامل ہیں٬ امید ہے جس طرح اب تک مجھے پذیرائی ملی ہے ان ڈراموں کو بھی پسند کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں عائزہ خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے میری ایک منفرد پہنچان ہے جس کو برقرار رکھنے کی کوشش کرونگی ٬ انہوں نے کہا کہ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی وجہ سے مجھے ڈراموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کئی ڈراموں میں کام کررہی ہوں جس میں میرے کردار اہمیت کے حامل ہیں۔