فلمی صنعت کے بحران کے خاتمہ سے ہمارے یہاں اچھی عالمی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں٬ ثناء

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:53

فلمی صنعت کے بحران کے خاتمہ سے ہمارے یہاں اچھی عالمی معیار کی فلمیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2016ء) پاکستانی اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ فلمی صنعت کے بحران کے خاتمہ کے بعد ہمارے یہاں اچھی اور بین الاقوامی معیار کی فلمیں بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ سینئر ہدایتکار بھی جدید اور اہم موضوعات پر فلمساز ی کر رہے یہ صورتحال خوشگوار اور اطمینان کا باعث ہے٬ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے اب تک کے فنی کیریر میں ہمیشہ معیاری اور موثر سماجی موضوعات پر مبنی فلموں میں کام کو ترجیح دی ہے ۔