لاہور٬ ریسکیوسروس 1122 سے لوگوں کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں٬

ڈاکٹر رضوان نصیر بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب کا ایمرجنسی سروس میںا یک سال بعد واپسی پر افسران اور ریسکیورز سے پہلا خطاب

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس(ریسکیو 1122 ) ڈاکٹر رضوان نصیر نے ریسکیو سروس میں قریباًً ایک سال بعد واپسی پر گذشتہ روزہیڈ کواٹرز کے تمام افسران اورضلع لاہورکے ریسکیورز سے پہلا خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ لاہور پاکستان کا دل ہے اس لئے لاہور میں سروس کے معیارکو برقرار رکھناانتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اس زندگیاں بچانے والی سروس کو بہت تگ و دو کے بعد قائم کیا جس سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں اس لیے سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے انہوں نے سروس کو دوبارہ جوائن کیا۔ ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ایمرجنسیز کی روک تھام اور اضلاع میں محفوظ معاشروں کے قیام کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ریسکیو1122نے سروسز ڈیلوری کے نئے معیار کو قائم کیا ہے اور نہ صرف پاکستان کے تمام صوبوں بلکہ دیگر سارک ممالک کے لئے بھی ایک مربوط نظام کی شکل میں ڈھل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122کے بانیوں نے ریسکیو1122کی ایمبولینس ٬ ریسکیو اور فائر سروسز کے معیارکو یقینی بنایا۔ مزید براں٬ انہوں نے کہا کہ سروس سٹرکچر رواں سال کے آخر تک منظور ہو نے کی توقع ہے اور ایمبولینسز کی تبدیلی کا عمل بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے ریسکیورز پرزوردیا کہ وہ ہر صورت سروس کے معیار کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا غیر ذمہ درانہ رویہ ٬ ایمرجنسی آپریشنز کی مینجمنٹ میں غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں کی جائے گی۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ تمام ریسکیو آفیسرزاور آفیشلز پیشہ ورانہ علم ٬ مہارتیں اور جسمانی فٹنس کو یقینی بنائیںتاکہ ایمرجنسی آپریشنز پر موثر انداز میں ریسپانڈ کیا جاسکے۔ انہوں نے ریسکیو آفیسرز سے کہا کہ وہ ورز ش کے معمول کو یقینی بنائیںاور ریسکیو سٹاف کے ساتھ مشاورتی سیشن ترتیب دیں اور انکی شکایات کا ازالہ کریںاور انہیں بہتر ماحول فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :