لاہور ٬فیکٹری ایریا میں پولیس کاروائی ٬ 3ڈکیت گرفتار

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 11:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2016ء) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے 3ڈکیت گرفتار کرلئے ٬ ملزمان کے قبضہ سے چھینا گیا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر علاقہ غازی روڈ پر واقع ایک ڈیرے پر چھاپہ ما ر کر وہاں موجود 3مسلح ملزمان آصف اور شہزاد وغیر ہ کو گرفتار کر لیا ۔ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کیا۔دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے موٹر سائیکلیں ٬ اور موبائلز سمیت دیگر چوری اور چھینا گیا سامان بر آمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :