سیکورٹی اہلکار کا یونیفارم بدتمیزی کی نیت سے نہیں بلکہ اسے چیک کرنے کے ارادے سے پکڑا تھا: گزشتہ روز کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون رپورٹر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اکتوبر 2016 00:45

سیکورٹی اہلکار کا یونیفارم بدتمیزی کی نیت سے نہیں بلکہ اسے چیک کرنے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2016ء) گزشتہ روز کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون رپورٹر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار کا یونیفارم بدتمیزی کی نیت سے نہیں بلکہ اسے چیک کرنے کے ارادے سے پکڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع نادرا دفتر کے باہر خاتون صحافی کو سیکورٹی اہلکار کی جانب سے تھپڑ رسید کر دیا گیا تھا جس کے بعد سے ملک بھر کی صحافی برادری سراپا احتجاج تھی۔

(جاری ہے)

اب مذکورہ خاتون نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے سیکورٹی اہلکار کا یونیفارم بدتمیزی کی نیت سے نہیں بلکہ اسے چیک کرنے کے ارادے سے پکڑا تھا۔ وہ دیکھنا چاہتی تھیں کہ آیا اہلکار کسی پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی کا ہے یا کسی سرکاری ادارے کا۔ میں اس اہلکار کو ہاتھ نہیں لگانا چاہتی تھی تاہم وہاں صورتحال کچھ ایسی پیدا ہو گئی جس کے باعث میں اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکی اور صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ سیکورٹی اہلکار کی جانب سے خواتین کیساتھ مسلسل تحقیر آمیز رویہ روا رکھا جا رہا تھا جس کے بعد میرا لہجہ تلخ ہوا۔ خاتون رپورٹر نے کہا جو ہوا انہیں اس پر افسوس ہے اور وہ کوشش کریں گی کہ آئندہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :